کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) نے بجلی صارفین کے لیے ایک جدید موبائل ایپ “اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” متعارف کروا دی ہے، جس کے ذریعے تمام صارفین اب اپنی بجلی میٹر ریڈنگ ازخود درج کر کے متعلقہ بجلی کمپنی کو براہ راست ارسال کر سکتے ہیں۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے مطابق یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور استعمال میں نہایت آسان ہے۔ صارفین کو صرف اپنے اکانٹ کی تفصیلات رجسٹر کرنی ہوں گی اور ہر ماہ میٹر کی تصویر اپ لوڈ کرنی ہو گی۔کیسکو کے مطابق یہ اقدام بلنگ کے نظام میں شفافیت، صارف اعتماد کی بحالی، اور اندازے سے لگائے گئے بلوں کی شکایات کے خاتمے کی طرف ایک انقلابی قدم ہے۔ کیسکو نے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ ایپ آج ہی انسٹال کریں اور بلنگ کے عمل میں خود شریک ہو کر فائدہ اٹھائیں۔
اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ: کیسکو نے صارفین کو میٹر ریڈنگ خود جمع کرانے کی سہولت دے دی

ٹیگز:
کیسکو
