گوادر (ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) معین الرحمن خان نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ چیف انجینئر حاجی سید محمد، سپرنٹنڈنگ انجینئر نادر بلوچ، ایکسین قاسم بلوچ، ڈپٹی پی ڈی آصف بلوچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ڈی جی جی ڈی اے نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، ماڈل بوائز اسکول، ینگ جان فٹسال و والی بال گرانڈ، سورگ دل ابراہیم پیلے فٹبال گرانڈ، ملا فاضل چوک، گلگ، مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ، تاریخی ورثہ ٹیلی گراف آفس، چارپادگو اور میرین ڈرائیو شابی پر زیر تعمیر کازوے کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے منصوبوں کے ڈیزائن، اسٹرکچر، تخمینہ لاگت اور مالی پیش رفت سے متعلق بریفنگ لی اور واضح ہدایت دی کہ تمام منصوبوں کو معیار، پائیداری اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔گرلز ہائی اسکول کے دورے کے دوران ہیڈ مسٹریس نے اسکول کی تعمیر و توسیع پر اظہارِ تشکر کیا اور کام میں مزید تیزی کی درخواست کی، جس پر ڈی جی نے متعلقہ کنٹریکٹرز اور انجینئرز کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔معین الرحمن خان نے کہا کہ جی ڈی اے شہر کی ترقی کے ساتھ ساتھ تاریخی و ثقافتی ورثے کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ میرین ڈرائیو شابی پر پشکان کو شہر سے ملانے والے زیر تعمیر کازوے کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں انہوں نے ہدایت دی کہ سڑک کی تعمیر میں موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ڈیزائن اپنایا جائے۔ڈائریکٹر جنرل نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اور وقت کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یہ تمام منصوبے عوامی مفاد میں بروقت مکمل کیے جائیں گے۔
منصوبوں میں معیار و پائیداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، معین الرحمن خان

ٹیگز:
معین الرحمن خان
