دالبندین:دالبندین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوارشخص زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق دالبندین کے پاک افغان سرحدی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار شخص مولوی میراحمد کو زخمی کردیااور موقع سے فرار ہوگئی۔ مقامی انتظامیہ نے زخمی کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا گیا۔
دالبندین ،مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوارزخمی

