سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی، لہڑی، بختیار آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث دریائے ناڑی اور دریائے لہڑی میں طغیانی آ گئی ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ادھر ڈھاڈر اور بولان کے جنوبی و مغربی علاقوں میں رات بھر بارش جاری رہی۔ محکمہ ایریگیشن کچھی کے مطابق دریا مٹھڑی میں 36 ہزار کیوسک اور مشکاف وئیر سے ایک ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ سبی تلی ندی میں بھی 30 ہزار 600 کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔محکمہ ایریگیشن نے تمام مشینری کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے جبکہ عوام کو ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
سبی، ڈھاڈر اور بولان میں موسلا دھار بارش، ندی میں طغیانی،ہائی الرٹ جاری

