کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرے اور انہیں اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پر خوار نہ ہونے دے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ احتجاج کررہا ہے ہوش کے ناخن لئے جائیں ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری اور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندہ وفد نے غلام نبی مری اور نیشنل پارٹی کے نمائندہ وفد نے صوبائی صدر اسلم بلوچ کی قیادت میں گرینڈا لائنس کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور ملازمین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ گرینڈالائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کرے دونوں جماعتوں نے گرینڈالائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہر طبقہ مشکلات میں گھرا ہوا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اساتذہ اور دیگر ملازمین کا سڑکوں پر آکر احتجاج حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے فوری طور پر ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں۔
ملازمین کے مسائل فوری طو رپر حل کئے جائیں، بی این پی ٗ نیشنل پارٹی

ٹیگز:
بی این پی
