ماشکیل: بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں گیس سلنڈر کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، لیویز حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 کا تعلق افغانستان، 2 کا تعلق چمن جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، دھماکے کے باعث 4 دوکانیں بھی تباه ہوئی ہیں، لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
ماشکیل، دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق

ٹیگز:
گیس سلنڈر
