کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سریاب روڈ کے علاقے جنگل باغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکار کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جاں بحق شخص کی شناخت امجد ابابکی سکنہ کلی سردہ کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق سیکیورٹی ادارے سی ٹی ڈی سی ہے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کوئٹہ،سریاب روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
