کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان گرینڈ الائنس کے سربراہ اور حلقہ این اے 263سے امید وار نوابز ادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہو نے چاہئیں سینٹ میں انتخابات ملتوی کر نے کی قرار داد انہوں نے پیش کی جو سینٹ میں رہنا چاہتے ہیں،8فروری کا دن بلو چستان گرینڈ الائنس کی فتح کا دن ہوگا، کوئٹہ شہر کو لاوارث سمجھ کر مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے، ہم نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ پی بی 42 میں مشترکہ امیدوار اتاریں جس پر رضا ء الرحمن نے طاہر محمود کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 42کے امیدوار طاہر محمود خان،سینئر صحا فی رضاء الرحمن، ظفر صدیق، اسما عیل گجر، رشید اعوان، حاجی منیر بنگلزئی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نوابز ادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ 2018میں کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کے ووٹس کو چوری کر کے 65ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے کوئٹہ کو لاوارث سمجھ کر مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے عوام اپنی ذمہ داریاں بخو بی سر انجام دیتے ہوئے شعور یا فتہ امید واروں کو منتخب کریں۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کھنڈرات کی شکل میں تبدیل ہو چکا ہے بلو چستان گرینڈ الائنس کوئٹہ شہر کے حالات کو تبدیل کر نے کی صلا حیت رکھتی ہے ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ ایک مر تبہ پھر ہمارے مینڈیٹ کو چوری کر نے کی ساشیں کی جا ری ہے بلو چستان گریڈ الائنس اور ہماری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی بی 42 میں مشترکہ امیدوار اتاریں گے جس پر رضا ء الرحمن نے طاہر محمود کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے 8فروری کا دن بلو چستان گرینڈ الائنس کی فتح کا دن ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سینٹ میں انتخابات ملتوی کر نے سے متعلق پیش کی گئی قرار انہوں نے پیش کی جو سینٹ میں رہنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن نہ ہوں۔ اس موقع پر سینئر صحا فی رضاء الر حمن نے کہا کہ ایک صحا فی ہو تے ہوئے بلوچستان بالخصو ص کوئٹہ کی بہتری کے لئے آواز بلندکر تا آیا ہوں میڈیا نے ہمیشہ صوبے کی بہتری کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کی بہتری کے لئے میدان میں اترے ہیں اور نوابز ادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں اپنی منزل مقصود تک جلد پہنچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں علمد روڈ پر اپنا دفتر کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ایک سازش کے تحت نفرت کا بیج بویا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام حمایتیوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے حمایت کا فیصلہ کیا تھا امید ہے کہ وہ اب بلو چستان گرینڈ الائنس کے مشترکہ امید وار کی حمایت کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 42کے امیدوار طاہر محمود خان نے کہا کہ رضا ء الرحمن نے میرے حق میں دستبر دار ہو نے کا فیصلہ کیا ہے جس پر انکا مشکور ہوں،کوئٹہ شہر مختلف قوموں کا ایک گلدستہ ہے اور یقین دھانی کرواتا ہوں کہ کوئٹہ کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کر نے کے لئے بھر پو ر اقدامات اٹھاؤں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے سوال ہے کہ انہوں نے پارٹی ٹکٹ مجھے کیوں نہیں دی؟ پارٹی میں رہنے یا نا رہنے فیصلہ بعد میں کروں گا۔
سینٹ میں انتخابات ملتوی کر نے کی قرار داد انہوں نے پیش کی جو سینٹ میں رہنا چاہتے ہیں، نوابز ادہ حاجی لشکری رئیسانی

