لاہور کارسواروں نے تبلیغی جماعت کی بس پرفائرنگ کردی

لاہور:لاہور میں رائیونڈ روڈ پرنامعلوم کارسواروں نے اوورٹیک کرنے پر تبلیغی جماعت کی بس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوگیا۔
جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رائیونڈ روڈ پر بس نے ایک کار کو اوور ٹیک کیا تو ملزمان غصے میں آگئے اور چلتی گاڑی سے فائرنگ کردی۔
نامعلوم کار سواروں نے بس پر تین فائر کیے جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا جب کہ بس کے مالک نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے