زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی ٹیم میدان میں اتارنے کیلیے پرعزم ہیں : بابراعظم

زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی ٹیم میدان میں اتارنے کیلیے پرعزم ہیں : بابراعظم
لاہور: قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی ٹیم میدان میں اتارنے کیلیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اور اس کے بعد کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے باعث میں طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ سے دور رہا ہوں اور اپنے ساتھی کرکٹرز سے بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں کوشش ہو گی بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیں اور اسے اپنے نام کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ زمبابوے کے ساتھ سیریز سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے