خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدارزہری کے علاقے میں چمروک کے قریب ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل اور مزدہ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور مزدہ آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
زہری،موٹرسائیکل اور مزدا میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
زہری
