کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلقہ پی بی 43سے آزاد امید وار سردار دودا خان شاہوانی نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 43پر میری کامیابی ریٹرنگ افسران نے بھی تسلیم کی لیکن بعد میں انہیں مجبوراً رزلٹ تبدیل کرنا پڑ گیا، اگر من پسند افراد کو ہی اسمبلی میں بھیجنا تو ملک میں انتخابات کا انعقاد کیوں عمل میں لایا گیا، سپر یم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات کا نوٹس لیں بصور ت دیگر ہم احتجاج پر مجبورہو جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ذولیخہ مندوخیل سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ سردار دودا خان شاہوانی نے کہا کہ بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43 سے 8000 ووٹ لیکر کامیاب ہو ا جس کا اعتراف آر او نے بھی کیا اور کہا کہ آپ جیت گئے ہیں لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں موجود مافیاز نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے جس کی وجہ سے بلو چستان کے عوام میں مایوسی پائی جا تی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بے رحمی اور بربریت کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے سمجھ نہیں آتی کہ انصاف کہا ں سے لیں،اگر اپنی مرضی سے لوگوں کو حکومت میں لانا تھا تو الیکشن کو کیوں کروائے گئے بلو چستان میں میرٹ نا م کی کوئی چیز نہیں یہاں نوکریاں بھی بک جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور پاکستان کے اچھے مستقبل کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دیں گے سپر یم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات کا نوٹس لیں بصور ت دیگر ہم احتجاج پر مجبورہو جائیں گے۔
اگر من پسند افراد کو ہی اسمبلی میں بھیجنا تو ملک میں انتخابات کا انعقاد کیوں عمل میں لایا گیا، سردار دودا خان شاہوانی

ٹیگز:
سردار دودا خان شاہوانی
