مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افرادزخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی چہ آباد میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد محمد ابراہیم، محمد نذر، شہزاد احمد اور سمیر احمد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔
مستونگ،دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افرادزخمی

ٹیگز:
مستونگ
