کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی تحصیل باغبانہ کے سینئر رہنماء یو سی چیئرمین بابو الہی بخش زہری چیف جلیل احمد زہری افضل زہری نے ملاقات کی ملاقات میں رہنماؤں نے نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری کو صوبائی حکومت میں عوامی نمائندہ گی ملنے پر مسرت کا اظہار کیا اور نواب زہری کو مبارک بادی ملاقات میں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور دیگر مختلف باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کی یو سی چیئرمین بابو الہی بخش زہری نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو باغبانہ کے جملہ مسائل بالخصوص اندرونی شہر لنک روڈز کی خستہ حالی امن و امان کی صورتحال اور دیگر عوام کو درپیش حل طلب مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغبانہ کے عوام میرے دل کے بہت قریب ہے میں ان کے تمام مسائل اور مشکلات سے بخوبی اگاہ ہوں میں اور میرا ٹیم باغبانہ کے عوام کی تمام مسائل اور مشکلات کو کم کرنے کے لیے کوشان ہیں انہوں نے کہا کہ جلد انشاء اللہ باغبانہ کے تمام سڑکوں کی تعمیر کے لیے خطر رقم منظور کرائیں گے اور تمام لنک روڈز کو دوبارہ کارپیٹنگ کیا جائے گا سمبان ٹو محمودانی اور محمودانی ٹو رادھانی اور رادھانی ٹو سبزل خانزئی باجوئی اور سبزل خانزئی باجوئی ٹو چککو قومی شاہرہ تک تمام لنک روڈز کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مجھے سڑکوں کی خستہ حالی کا علم ہے میں نے الیکشن کے دوران اپنے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں باغبانہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا اس کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گے نواب ثناء اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ باغبانہ میں واٹر لیول کو مستحکم بنانے کے لیے سمبان ڈیم پر اس وقت تعمیراتی کام جاری ہے اور ڈیم کی تعمیر کے لیے میں نے مزید فنڈز منظور کرایا ہے تاکہ باغبانہ کے عوام کا جو دیرینہ مطالبہ تھا کہ سمبان ڈیم کو بنایا جائے اب یہ ڈیم تعمیر ہو رہا ہے اور یہ ایک اعلی اسٹینڈر کا ڈیم بن جائیگا یہاں کے عوام اس کے پانی سے مستفید ہو جائیں اور واٹر لیول بھی بہتر ہوگی چیئرمین بابو الہی بخش زہری نے باغبانہ کے تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کی حل کے لیے نواب ثنا اللہ خان زہری کی مخلصانہ کوششیں اور کردار کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے اور اہلیان باغبانہ کی طرف سے تشکر کا اظہار کیا۔
باغبانہ کے عوام میرے دل کے بہت قریب ہے میں ان کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،نواب زہری

ٹیگز:
نواب زہری
