حب(این این آئی) ساکران پولیس کا مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکارجاں بحق ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔ حب پولیس حکام کے مطابق ساکران پولیس نے ساکران میں چیکو باغ میں مشتبہ افراد کے گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائی کی تو مشتبہ افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی فائرنگ کے تبادلے میں ساکران پولیس تھانے کا پولیس اہلکار دین محمد مینگل گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ راستے میں دم توڑ کرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایس ایچ او ساکران محمد امین ساسولی پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ساکران پہنچ گئی اور چیکو باغ میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کو مسمار کیا گیا۔
ُٖحب میں مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکارجاں بحق،ایس ایچ او زخمی

ٹیگز:
ُٖحب
