حکومت کچھ بھی کر لے عوام کی دلوں سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹا سکتی،نفیسہ شاہ
اسلام آباد : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے پیپلز پارٹی سینئر رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے سے یہ نیازی حکومت کا پروگرام نہیں ہو سکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی عوام کی امنگوں کا پروگرام تھا، حکومت کچھ بھی کر لے عوام کی دلوں سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب یہ آپ کا پروگرام نہیں ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا پروگرام دینا آپ کی صلاحیت ہی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے تین سال میں عوام کو کوئی ایک منصوبا نہیں دیا، ماضی کی حکومتوں کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر آپ نیا پاکستان بنا رہے؟۔