اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تین گھنٹوں کے بعد جیل کی انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جنہیں ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے شہباز گل کی حوالگی کے لیے ایف سی اور رینجرز کو طلب کر لیا تھا۔اس سےپہلے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کو شہباز گل کی حوالگی کے بغیر ہی واپس جانے کا کہہ دیا تھا۔
جیل انتظامیہ کا کہناتھا کہ شہباز گل کی طعبیت ناساز ہونے کے باعث اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ اڈیالہ جیل ایک حساس مقام جہاں ہے 5 ہزار مجرم قید ہیں یہاں ہجوم نا لگایا جائے ۔رات تک جیل حدود میں غیر متعلقہ اہلکاروں کا موجود ہونا کسی خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتا ہے۔

