صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی صوبے کی خوبصورت اقدار اور روایات سے جڑے ہوئے ہیں، یہاں کے صحافی نامساعد حالات، مالی مشکلات کے باوجود اپنا تعمیری کردار بخوبی نبہا رہے ہیں، مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کے سابق صدر سلیم شاہد، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عبدالشکور خان بھی اس موقع پر موجود تھی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے جرنلسٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کے منصوبے میں تعطل سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلی بلوچستان نے اجلاس میں موجود متعلقہ سیکرٹریز کو تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے جرنلسٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی کو محکمہ اطلاعات سے فوری طور پر جرنلسٹس کوآپریٹو سوسائٹی کے نام پر کرنے کا حکم دیتے ہوئے مجوزہ منصوبے میں تعطل کا شکار ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بلوچستان میں میڈیا کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ کی سیڈ منی میں 23 کروڑ سے 50 کروڑ اضافے جبکہ کوئٹہ پریس کلب اور جرنلسٹس اکیڈمی کو بالترتیب 20 کروڈ اور ایک کروڑ کی سیڈ منی کی فراہمی کا حکم دیا۔ انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سولرائزیشن کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں سمیت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، موجودہ حکومت میڈیا کی جانب سے تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کرے گی، کوئٹہ پریس کلب اور اکیڈمی کے لیے سیڈ منی کی منظوری کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ صحافیوں کو آزادانہ صحافت کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے بلوچستان کے صحافیوں کی غیر جانبداری اور مخصوص روایات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں کی اپنی ایک جداگانہ شناخت ہے جو ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان نور خان کھیتران، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون، پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق سمیت محکمہ فنانس، محکمہ مواصلات و تعمیرات، کیو ڈی اے کے حکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے