کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں سنگر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ۔ فائرنگ سے شمس الدین ولد لعل محمد ساتکزئی ساکن مچھ بولان جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو ضروری کاروائی کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق قتل پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے مزید کاروائی ولی خان لیویز کررہی ہے
مستونگ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
