پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زردار ی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ صدر مملکت اور بلاول بھٹوزرداری سردار سرفراز ڈومکی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی وزیراعلی، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔دورہ کوئٹہ کے موقع پر انہیں حکومتی کارکردگی اور پارٹی کے معاملات پر بریفننگ بھی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے