گوادر سمیت مختلف شہروں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے جاری

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مرین ڈرائیو پر احتجاجی دھرناجاری ہے اور گوادر جانے والے راستے بھی مختلف مقامات پر بند جبکہ 4 روز سے شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر نوشکی، قلات اور مستونگ سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی نے احتجاجی دھرنا سریاب روڈ سے زرغون روڈ بلوچستان اسمبلی کے سامنے منتقل کردیا ہے۔شرکا ریلی کی صورت میں سریاب روڈ سے زرغون روڈ پہنچے اور اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ریڈ زون کی جانے والے تمام راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں بد ترین ٹریفک جام ہے۔

دوسری جانب حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق گوادر ایک بین الاقوامی شہر ہے جس پر پوری دنیا کی نظر ہے حکومت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے جو اقدامات کیے اس کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خرابی کی جانب گامزن ہیں تاہم طاقت کے زور سے معاملات کو حل نہیں کیا جاسکتا حکومت کو مذاکرات کے لیے پہل کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے