گوادرمیں بلوچ یکجہتی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری، شہر کے تمام داخلی راستے بند

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر میں بلوچ یکجہتی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری،جبکہ گوادر جانے والی تمام شاہرائیں چوتھے روز بھی بند رہی ہیں تفصیلات کے مطابق گوادر کیمعروف میرین ڈرائیو پر بی وائی سی کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا دھرنے میں ہزاروں لوگ موجود ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے گوادر شہر کے تمام داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے مکران کوسٹل ہائی وے،سی پیک شاہراہ سمیت ایرانی بارڈر کا مین شاہراہ بھی مکمل طور پر بند ہے ایران سے آنے والی سینکڑوں گاڑیاں بارڈر کے دونوں جقنب کھڑی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے