لاہور :مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ زکوۃ اور خیرات کے پیسوں سے جائیداد خریدنے والے ہمیں اخلاقیات نہ سیکھائیں،آر ٹی ایس بند نہ ہوتا تو تحریک انصاف کبھی اقتدار میں نہ آتی،عمران خان اشتہاری ملز م ہوتے ہوئے وزیراعظم بنے،شاہد خاقان عباسی عوام سے ووٹ لے کر اور عمران خان ووٹ چور ی کرکے وزیراعظم بنے،عمران خان اور عارف علوی پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ترجمان پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا خلاقیات کا درس تحریک انصاف سے ہمیں نہیں لینا۔ماضی میں پارلیمنٹ پر لعنتیں بھیجی گئی۔موجودہ صدر اور وزیراعظم نے پی ٹی وی فتح کرنے پر مبارکبادیں دی۔انہوں نے بجلی کے بل جلائے اور ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجنے کے مشورے دیے۔آج یہ لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس سیکھارہے ہیں۔آر ٹی ایس بند نہ ہوتا تو تحریک انصاف کبھی اقتدار میں نہ آتی۔شاہد خاقان عباسی سے معافی مانگنے کا مطالبے کرنے والے پہلے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر قوم سے معافی مانگیں۔معافی منگوانی ہے تو عمران خان سے منگوائیں جس نے قوم سے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹ بولا۔عمران خان نے نوے دن میں ملک کے مسائل حل کرنے اور آئی ایم ایف نہ جانے کا وعدہ کیا۔زکوۃ اور خیرات کے نام پر بیرون ملک سے مالی امداد لینے والے عمران خان سے معافی منگوائیں۔غریبوں سے چیرٹی کے نام پر پیسے وصول کرتے ہیں اور علیمہ باجی کے نام پر دبئی اور امریکہ میں اربوں کی جائیدادیں خرید لی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہاعمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں پھر بھی اربوں روپے کی جائیدادوں کے مالک ہیں۔قوم سے آٹا اور چینی چوری کرنے پر عمران خان معافی مانگیں۔پاکستان کے قرضے دن بدن بڑھتے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔شاہد خاقان عباسی کے بغیر پارلیمنٹ چلنے نہیں دینگے۔عمران خان ووٹ چوری کرکے آئے شاہد خان عباسی عوام کے ووٹ لے کرآئے۔ملک میں آگ لگی ہے مسلم امہ کا بہادر لیڈر کہلوانے والا شخص کہی چھپ کر بیٹھا تھا۔ناموس رسالت کی قرارداد ایک پرائیویٹ ممبر کی جانب سے پیش کرائی گئی۔امجد علی خان کا کیا فرانس سے ذاتی مسئلہ ہے؟اس حکومت نے کل پاکستانی قوم کو بیوقوف بنایا ہے۔بھنڈے طریقے سے حکومت نے یہ معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔حکومت ختم نبوت کا استعمال بہت غلط انداز میں کررہی ہے۔ہم نے اس معاملے میں بہت ذمہ داری کا رول ادا کیا۔عمران خان نے خطاب میں نوازشریف کا دور حکومت اور سلمان رشدی کے کتاب کا وقت قراردے دیا۔میری گزارش ہے کہ اس کو خطاب سے پہلے کچھ تیاری کرادیا کریں۔
زکوۃ اور خیرات کے پیسوں سے جائیداد خریدنے والے ہمیں اخلاقیات نہ سیکھائیں ،عظمی بخاری

ٹیگز:
زکوۃ اور خیرات
