پنجاب حکومت کو شریف خاندان کی رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے روک دیا گیا

لاہور: سول عدالت نے حکومت پنجاب کو شریف خاندان کی رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیانواز شریف کے بھائی عباس شریف مرحوم کے بچوں نے پنجاب حکومت کی کارروائی پر لاہور کی سول عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سول عدالت کے جج نے سید فہیم الحسن نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرکے 27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا شریف فیملی کی جانب سے درخواست اپنے وکیل حامد افتخار کے ذریعے دائر کی۔ عباس شریف مرحوم کے بچوں نے درخواست میں کہا کہ پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کردیا تھا، حکومت پنجاب غیرقانونی طورپرجاتی عمرہ کی 1500 سے زائد کنال زمین کی ملکیت تبدیل کررہی ہے، پنجاب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس حکومت پنجاب کے نام کردیا تھا۔ ریف خاندان نے رہائش کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخی کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے