اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ جہاں سے سستا تیل ملا ہم خریدیں گے۔مصدق ملک نے یہ بات فرانسیسی خبرایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔ اس سوال پر کہ کیا پاکستان مستقبل میں بھی روسی تیل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے؟وزیر مملکت نے کہا کہ اگر ہمیں آج کہیں سے بھی سستا تیل ملے تو پاکستان وہیں سے تیل خریدے گا فی الحال پہلی کھیپ آنے پر جائزہ لیں گے کہ روسی تیل کس قدر ضروریات پوری کرتا ہے۔
کہیں سے بھی سستا تیل ملے تو پاکستان وہیں سے تیل خریدے گا : مصدق ملک

ٹیگز:
مصدق ملک
