سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کمی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک کے دو صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں رات گئے بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر ابھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 35 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری کی محسوس کی گئی جب کہ لاہور میں گرمی کی شدت میں کمی کے بعد درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کا شہر تربت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ ڈیرہ غازی خان، سکھر اور مٹھی میں 41 اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔جنوبی پنجاب میں ملتان اور بہاولپور جب کہ سندھ میں حیدرآباد اور نواب شاہ میں پارہ 39 ڈگری پر رہا، آزاد کشمیر میں سماہنی اور مظفر آباد سمیت کچھ دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے