بارکھان(ڈیلی گرین گوادر)بارکھان رکنی چنگ ندی کے قریب گزشتہ رات رسالدار محمد یونس کھیتران نے دوران گشت مین شاہراہ کے قریب دو بم نصب ہوئے دیکھے جوکہ اب بم ڈسپوزل ایف سی اور دیگر فورسز کی جانب ضائع کر دئیے گئے ہیں بارکھان گزشتہ شب چنگ ندی کے قریب تخریب کاروں کی جانب سے دو بم نصب کئے گئے تھے جنہیں دوران گشت لیویز افسر نے دیکھ لیا اب اس وقت بم ڈسپوزل ایف سی اور دیگر فورسز نے ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ یہ بم مین بین الصوبائی شاہراہ کے قریب تخریب کاروں کی جانب سے نصب کئے گئے تھے بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بم ضائع کر دئیے۔
بارکھان،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دو نصب بم ناکارہ کردئیے

ٹیگز:
بارکھان
