پاک فوج کے 3 میجر جنرلز کی لیفیٹینٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی و تعیناتیاں

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تین تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتی کر دی۔لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر الیون کور (پشاور) تعینات کردیا گیا۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات خان کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے جن کا تبادلہ کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ آرمی چیف نے گزشتہ روز تینوں میجر جنرل کو لیفیٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے