حاجی لشکری خان رئیسانی سے نسیم الرحمن ملاخیل کی ملاقات، کوئٹہ شہر کے اجتماعی مسائل پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل کی ملاقات، کوئٹہ شہر کے اجتماعی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، جمعہ کے روز مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء و صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل کی قیادت میں وفد نے سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے سراوان ہا ؤ س میں ملاقات کی اس موقع پر سینئر صحافی وکوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر رضاء الرحمن ودیگر بھی موجود تھے ملاقات میں کوئٹہ شہر کے اجتماعی مسائل کے فوری حل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے