عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے سے سب متاثر ہوتے ہیں،مصدق ملک

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حمایت غیرمشروط ہے، ماضی میں بھی انھوں نے غیرمشروط حمایت کی تھی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کا فرض ہے وہ احتجاج کرے، نوک جھونک بھی ضروری ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی سطح پر قیمت بڑھتی ہے تو یہاں بھی تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے