اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ملک کو خوشحالی کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے اندر جو اس وقت نئی منتخب حکومتیں ہیں وہ تشکیل ہوچکی ہیں، وفاق میں بھی ہمیں 24 دن ہوگئے ہیں، اس وقت ہماری سب سے اہم مصروفیت پاکستان کے اندر مختلف چینلجز کو سمجھنا اور برق رفتاری سے ان سے نمٹنا ہے تاکہ معیشت کو سنبھال سکیں اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جاسکیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تب ہی ممکن ہے جب وفاق، چاروں صوبے اور ادارے اور افواج سب مل کر اس عظیم مشن کے لیے یکسوں ہوجائیں، میں نے 24 دنوں میں معیشت کے حوالے سے بے شمار اجلاس کیے ہیں۔

