کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ عدیل اکبر نے کہا ہے کہ 22فروری کو اغواء ہو نے والے 3سالہ جاوید کی لاش ورثاء کے حوالے کر کے ملزم صلاح الدین ولد حاجی عبد النافع کو گرفتار کر کے تمام ڈیوائسز بر آمد کر لئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو ڈی ایس پی راجہ قیوم کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ ایس پی عدیل اکبر نے کہا کہ 22فروری کو مدعی مقدمہ مسمی عبد الباقی ولد محمد غوث قوم اچکزئی سکنہ کلی رئیسانی ہزار گنجی کوئٹہ نے رپورٹ دی کہ انکا بیٹا جاوید بعمری 3 سالہ کھیلنے کے لئے شام ساڑھے چھ بجے گھر سے باہر نکالا جو کہ واپس نہیں آیاجس پر پو لیس نے مقدمہ نمبر 29/24 بجرم 364 ت پ پولیس تھانہ شالکوٹ میں درج کیا اور کاروائی عمل میں لائی جبکہ 27فروری کو طفلک جاوید کے کزن مسمی مصور خان ولد موسیٰ خان کو بذریہ فیس بک میسنجر پر فرینڈ ریکوسٹ موصول ہوئی اور اغواء کار نے تاوان کی رقم مبلغ سات لاکھ روپے تاوان طلب کی جس پرایس سی آئی ڈبلیو و دیگر اداروں کی معاونت سے ٹیکنیکل بیسز پر کام کرتے ہوئے اغوا کار کو ٹریس کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ اغواء کے کیس میں ملوث ملزم صلاح الدین ولد حاجی عبد النافع قوم الکوزئی سکنہ کلی رئیسانی ہزار گنجی کوئٹہ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جو کہ مدعی کا ہمسایہ اور شناسہ تھا، ملزم کے قبضہ سے تمام ڈیوائسز جن کے ذریعے تاوان طلب کیا گیا تھا بر آمد کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملزم نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مغوی جاوید کو 22فروری کو ہی گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا گیا اور تاوان کی رقم مغوی کو قتل کرنے کے بعد وصول کی اور مسلسل مزید رقم طلب کر رہا تھا کہ اسی اثناء میں ایس سی آئی ڈبلیو کی تیکنیکی ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا کھوج لگالیا ملزم کی نشاندہی پر بموجودگی مجسٹریٹ و ڈاکٹر پولیس سرجن طفلک کی لاش بر آمد کر کے دورثا کے حوالے کر دی گئی تاہم گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ پولیس کی بڑی کامیابی،معصوم بچےکو اغوا کرنیوالا درندہ گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ پولیس
