ژوب: ڈی آئی جی ژوب رینج سید علی محسن کی ہدایات اور ایس پی ژوب فہد خان کھوسہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او ژوب شیر علی خان مندوخیل کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے ژوب کے مختلف جگہوں پر غیر قانونی طور پر کونج پکڑنے والوں کے لگائے گئے کیمپوں کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران کیمپوں کو قبضے میں لے لیااس موقع پر ایس ایچ اوژوب شیر علی خان مندوخیل نے کہاکہ غیر قانونی کیمپس کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہیں دینگے۔ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او شیر علی مندوخیل کا پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اختر محمد نامی شخص کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم سے ساڑھے دس کلو گرام چرس اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے۔
ژوب پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں سا ڑھے دس کلو گرام چرس، برآمد

ٹیگز:
ژوب پو لیس
