بلوچستان اسمبلی کے مزید 6 حلقوں پر کامیاب ہو نے والے امید واروں کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلو چستان اسمبلی کے مزید 6حلقوں پر کامیاب ہو نے والے امید واروں کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 1شیرانی کم ژوب پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے محمد نواز،پی بی 23آواران نیشنل پارٹی خیر جان، پی بی 25 سے پیپلز پارٹی کے ظہور احمد بلیدی،پی بی 28 سے پیپلز پارٹی کے میر اصغر رند،پی بی 36 سے بلو چستان عوامی پارٹی کے میر ضیااللہ ء لانگو اور پی بی 44 سے پیپلز پارٹی کے عبیداللہ گورگیج کی کامیا بی کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے