کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، حاجی نصرالدین، حاجی فاروق شاھوانی، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ، حاجی اسلم ترین، سید حیدر آغا طاھر خان جدون، حاجی ظہور کاکڑ، شفیع آغا،خان کاکڑ، امردین آغا، سردار سجاد شاھوانی، میر زبیر لہڑی، رشید آغا، غنی آغا، دانش بلوچ، میر بالاچ شاھوانی، اسد خان ترین، عبدالباقی اچکزئی، حاجی فیض اللہ اچکزئی، عابد خان اچکزئی، نصیر احمد، دوست محمد ترین، عمر خان ترین، حاجی شاہ محمد میاں خیل، حاجی قیوم خلجی اور دیگر عہدیداروں نے آرمی چیف کی جانب سے تاجر برادری کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملاقاتوں سے تاجر برادری کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہوسکتے ہیں اور ہم اپنے مشکلات سے آرمی چیف کو آگاہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اداروں کی جانب سے چینی اور ڈالر اسمگلنگ کے خلاف بھر پور کاروائی حمایت کرتے ہیں چند کالے بھڑیوں کی وجہ سے پورا صوبہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور تھاہم چند عرصہ پہلے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ھوم کو بھی بتایا تھا اور باقاعدہ نشاندہی کیا تھا کہ چینی کی اسمگلنگ میں کون سے عناصر ملوث ہیں اب بھی ھم واضع کرنا چاھتے کہ ایک نام نہاد تاجر تنظیم کے چار سے پانچ عہدیدار سمال انڈسٹریز کے آفیسروں سے مل کر فرضی ناموں پر این او سییز بناتے ہیں پنجاب اور سندھ سے چینی منگواکر اسمگل کرتے ہیں جن کے خلاف سخت کاروائی ھونی چائیے انھوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ نے ہمیشہ تاجروں کی مفادات کا تحفظ کیا ھے اور اسمگلنگ کی ھمیشہ سے مخالفت کی ھے لیکن بعض رشوت خور آفیسروں کی وجہ سے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی نہیں ھوتی ھے اس لئے اب عوام اور تاجر برادری آرمی چیف کی طرف دیکھ رھے ہیں تاکہ وہ ان عناصر کے خلاف کھل کر سخت کاروائی کی جائے اور پاکستانی عوام کو اس آفت اور مشکلات سے نکالا جائیں۔
اداروں کی جانب سے چینی اور ڈالر اسمگلنگ کے خلاف بھر پور کاروائی کی حمایت کرتے ہیں، رحیم آغا

ٹیگز:
رحیم آغا
