محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر، ملاقات پر پابندی
پشاور (ڈیلی گرین گوادر)سابق رکن قومی اسمبلی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کا اسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔
نجی اسپتال کے سرجن ڈاکٹر فرید خان داوڑ نے کہا ہے کہ سربراہ این ڈی ایم محسن داوڑ کا کامیاب آپریشن کیا، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ محسن داوڑ کی دائیں ران سے گولی آر پار ہوئی ہے، ان سے فی الحال ملاقات پر پابندی ہے۔