پی بی 34 ، جے یو آئی پی کے امیدوار غلام دستگیر بادینی کامیاب

نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 34 نوشکی پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا امیدوار کامیاب ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پی بی 34 نوشکی سے جے یو آئی پی کے امیدوار غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لیکر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنگزیب 7 ہزار 338 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے