تربت،حلقہ پی بی 27کے دو امیدواروں پر قاتلانہ حملے

تربت(ڈیلی گر ین گوادر)بلوچستان کے حلقہ پی بی 27 مند دشت سے امیدوار اور معروف شخصیت میر فدا حکیم رند کی گاڑی کو آج 6 فروری کو انکے علاقہ بلوچ آباد میں پرائمری اسکول کے قریب گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی میں امیدوار فدا حکیم خود موجود نہیں تھا ان کے بچے سمیت فیملی سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں جیمر لگانے کی وجہ سے گاڑی اور فیملی محفوظ رہے ہیں۔ میر فدا حکیم رند نے بتایا کہ اس سے قبل بھی میرے گھر پر اور مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ میں اس طرح کے دہشتگردی اور مذموم عزائم سے جمہوری عمل سے دستبردار نہیں ہونگا جبکہ مند کے سول سوسائٹی کی جانب سے کہاگیا ہے کہ گھر والوں پر حملہ تشویشناک ہے۔ خواتین و بچوں و نشانہ بنانا مزہبی اور بلوچ قومی روایات نہیں ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دریں اثنا میناز بلیدہ میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار برائے این اے 258 میر اسلم بلیدی کی رئشگاہ پر دستی بم حملہ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے