چاغی، الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر محکمہ زراعت کے افسر کے گرفتاری کے وارنٹ جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع چاغی میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر محکمہ زراعت کے افسر کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے گئے۔ منگل کو ڈپٹی کمشنر چاغی و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسیر حلقہ پی بی 32چاغی طفیل احمد بلوچ نے انتخابات میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے پر زراعت آفیسر چاغی اسد اللہ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔وارنٹ میں پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ افسر کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے