کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان،امیدوار پی بی 43زاہداختر بلوچ،الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ جماعت اسلامی وعدے نہیں عملی کام کرتی ہے علاقے کو پچاس کروڑ کا ہسپتال دے دیا جس سے شہری مستفید ہوں گے فروری کے آخر میں ہسپتال میں کام شروع ہوگاکوئٹہ میں 5سال سے 450یتیم بچوں کی کفالت جماعت اسلامی کر رہی ہے۔ عوام اپنی محرومیوں کا ازالہ کیجئے اپنی نسلوں کو کرپٹ نظام سے نجات دلوائیں ایماندارقیادت کا انتخاب کرتے ہوئے ترازوپرمہرلگائیے عوام کومسائل کے حل کیلئے صرف ایک امیدباقی ہے اور اس امید کا نام جماعت اسلامی ہے عوام الناس ووٹ تعلقات،لسانیت قومیت اور فرقہ واریت وجھوٹے وعدوں کے بجائے اہلیت،کردار قابلیت اور دین دار ی کی بنیاد پر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ترازوکوووٹ دینے والے ووٹ دینے پر فخر محسوس کریں گے ہر پانچ سال بعد انتخابات کے نام پر لٹیروں کے درمیان قرعہ اندازی کے بجائے دیانت دار قیادت جماعت اسلامی کا ساتھ دیا جائے۔لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ماؤں بہنوں کی بے عزتی،دوپٹے پھاڑنے،کپڑے چھیننے،خاردارتاروں میں پھنسانے کے باوجود گورنر سے استعفیٰ کیوں نہیں لیاسیاست کو کاروباربنانے والے قوم کومزید دھوکہ نہ دیں۔مفت خوروں کی لوٹ مار کا خاتمہ ہوگا۔جماعت اسلامی الخدمت بلوچستان کے نوجوانوں، تعلیمیافتہ افراد کوروزگار دینے اوراپنے پیروں پر کھڑاکرنے کیلئے ”بنوقابل پروگرام“ شروع کرنے کیساتھ کوئٹہ کے تما م یتیم بچوں کی کفالت کریں گے۔سہانے خواب دکھانے والے،مسائل کے جڑپھر ہم پرجھوٹے دعوؤں کی ذریعے مسلط ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ سیاست کو کاروبار بنانے والوں کومستردکرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارا انہوں نے جوائنٹ روڈ پر جماعت اسلامی ورکرزکنونشن،الخدمت کے پچاس کروڑ مالیت سے تعمیر ہونے والے ہسپتال کے تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرتقریب میں سماجی سیاسی رہنماؤں،جماعت اسلامی کے سپورٹرزووٹرزسمیت خواتین کی بڑی تعدادشریک تھی۔تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وامیدوار پی بی 43زاہداختر بلوچ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کردتھے تقریب سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں عبدالنعیم رند،اعجاز محبوب نے بھی خطاب کیا۔اسلامی جمعیت طلباء اورجے آئی یوتھ کے ذمہ داران،سابق ممبر صوبائی اسمبلی ثمینہ سعید،یاسمین اچکزئی سمیت خواتین رہنما،علمائے کرام اور نوجوان بھی شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہداختر بلوچ،جمیل احمد کرد نے مزید کہاکہ پی بی 43کو یتیم خانہ نہ بنایا جائے عوام کیساتھ ملکر باہر سے امیدواروں کو لاکر مسلط کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔جماعت اسلامی عرصہ درازسے انسانیت کی خدمت میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مصروف عمل ہیں۔جماعت اسلامی کا ملک بھر میں 95بڑے ہسپتال،360لیبارٹریز،400ڈسپنسریاں،1200ایمبولینس،16لگژری آغوش یتیم خانے،645مدارس،42کالجز،1400اسکولزاورڈیڑھ ہزار بیوہ خواتین کو ماہانہ راشن دیتی ہیں یتیم بچوں کی کفالت کیساتھ ہزاروں غریب بچوں کو تعلیم کیلئے اسکالر شپ،کتب ومدد فراہم کرتی ہے ہرآفت میں ہر علاقے میں جماعت اسلامی والخدمت کے ورکرزرضاکار ریسکیو آپریشن میں موجود ہوتے ہیں لاکھوں جوانوں کو بے راہ روی سے بچاکر دین اسلام کی راہ پرگامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس اگربدعنوان چور کوووٹ دیں گے تو اصل مجرم ووٹرزہیں چور لٹیرانہیں۔جماعت اسلامی کامیاب ہوکر قرآن وسنت کی بالادستی،ختم نبوت ﷺکا تحفظ،قانون کی حکمرانی اور کرپشن کا خاتمہ کریگی،منشیات وجرائم کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اور پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔خواتین کیلئے شریعت کے مطابق اعلیٰ تعلیم،اسلامی اصولوں کے مطابق کاروبار اور والد /شوہر کے جائیدادسے وراثت وملکیت کے حقوق فراہم کریں گے سودکا ہر سطح پر خاتمہ ہوگا لاپتہ افراد کی بازیابی کیساتھ قبائلی جھگڑوں کا بھی خاتمہ کرکے قو موں کے درمیان نفرتوں کا خاتمہ کریں گے عوام الناس ووٹ جماعت اسلامی کو دیں جو الیکشن کے علاوہ عام دنوں میں بھی خدمت خلق میں مصروف رہتے ہیں اوراللہ کی مخلوق کی خدمت عبادت سمجھ کر کررہے ہیں۔
جماعت اسلامی وعدے نہیں عملی کام کرتی ہے علاقے کو پچاس کروڑ کا ہسپتال دے دیا جس سے شہری مستفید ہوں گے،زاہداختر بلوچ

ٹیگز:
زاہداختر بلوچ
