کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکر ٹری وقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263سے امید وار جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت میں آنے کے بعد ملک کو مسائل کے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریگی، 8فروی کو ملک بھر میں شیر کی دھاڑ سنائی دیگی۔ یہ بات انہوں نے پیر نصیر خان اچکزئی، ظاہر خان کاکڑ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41سے آزاد امید وار سر دار محب اللہ اور الکو زئی قبیلے کے چیئر مین عائید خان الکو زئی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263سے امید وار جمال شاہ کاکڑ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو یقین دلا تاہوں کہ 8فروری کو کامیابی حاصل کر نے کے بعد میاں محمد نواز شریف ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال کر تر قی کی جانب گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے کاکن کسی بھی صور ت اپنے کان نہ دھریں ہر صورت 8فروری کو گھروں سے نکال کر “شیر “پر ٹھپہ لگا کر مسلم لیگ (ن) کی جیت کو یقینی بنائیں۔
میاں محمد نواز شریف ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کریں گے، جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
