پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کی ترقی اور نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل کی طرف روشناس کرانے کے لئے ایک ویژن کے ساتھ کام کررہا ہوں،یونیورسٹی زرعی کالج بی آر سی ڈرگ سینٹر طبی مراکز اور عوامی فلاح وبہبود سے وابستہ دیگر اسکمیں عوام کے خوشحالی کی ضامن ثابت ہونگی۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلکس کے دورے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ہفتہ کوصوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری،سیکرٹری پی ایچ ای صالح محمد بلوچ،سیکرٹری تعمیرات اور مواصلات علی اکبربلوچ،سیکرٹری تعلیم عبدلروف بلوچ،سیکرٹری زراعت امید علی کوکھر،سیکرٹری پی اینڈ ڈی عبداللہ نورزہی کے ہمراہ پنجگور کا دورہ کیا،صوبائی وزراء اور سکرٹریز کا پنجگور ائیرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی ڈی پی او عنایت اللہ بنگلزئی اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد سومرو اسسٹنٹ کمشنر گوارگو اسد اللہ بلوچ،ایکسین اسد اللہ بلوچ خورشید احمد اور پی ایچ ای کے ایکسین بالاچ بلوچ ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز ایجوکیشن آفیسر عابدحسین بلوچ تحصیلدار ظفر حسین اے ڈی سی صلاح الدین بی این پی عوامی کے مرکزی ضلعی عہدیداروں اورکارکنوں نوراحمد بلوچ شکیل احمد قمبرانی نثاراحمد رحمدل بلوچ ظفر بختیار حاجی اکبر بلوچ اور دیگر نے استقبال کیا اور انہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ایک بڑے جلوس میں ڈسٹرکٹ کمپلکس پہنچایا گیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلکس زرعی کالج ڈرگ سینٹر اوردیگر ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی اور محکمہ بی اینڈآر کے افسران اسداللہ بلوچ خورشید احمد اور پبلک ہیلتھ کے بالاچ بلوچ نیجاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ یہ میری دلی َخواہش اور تمنا ہے کہ پنجگورایجوکیشن کا باب کہلایا جائے اس مقصد کے لئے میں نے پنجگور میں مکران کے نام پر مختصر مدت میں ایک فل فلیج یونیورسٹی بنایا اور مختلف علاقوں میں کالجز بھی بنائے تاکہ ہمارے بچوں کو اعلی اور معیاری تعلیم کے مواقعے ملیں انہوں نے کہا کہ آج جس جگہ پر ہم موجود ہیں یہ پہلے قبضہ مافیا کے ہاتھوں میں تھا لیکن میں نے اسے قبضہ مافیا سے چھڑا کر آج اس پر پنجگور کا خوبصورت ترین بلڈنگ قائم کیا ہے جس سے عوام کو اجتماعی سطح پر فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا وہ عملی سطح پرنھب رہا ہوں آج میرے ترقیاتی کام وہ چائے سڑکوں کی شکل میں ہوں یا کمپلکس اسپتال یونیورسٹی کالجز کی صورت میں ہوں وہ عوام کے سامنے ہیں عوام میرے اور میرے سیاسی حریفوں کے دور کا موزانہ کرینگے تو یہ آئینہ کی طرح صاف اور واضح ہوگا کہ کس نے عوام کے احساسات اور امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور کس نے اپنے زاتی اور گروہی مفادات کو ترجیح دیا۔میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ میں پنجگور کی تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مردم شماری کے مسلے پر یکسوئی اختیار کریں پنجگور کی ایک سیٹ جو ماضی میں غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہاتھ سے نکل گیا تھا اس کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے سنجیدگی سے مردم شماری کے عمل حصہ لینا ہوگا تاکہ پنجگورکی سیٹوں میں اضافہ ہو اور پنجگور کو قومی اسمبلی کا ایک الگ سیٹ ملے۔انہوں نے کہا کہ پنجگور اجتماعی کاموں کی بدولت آگے بڑھے گا انفرادی سوچ ترقی اور خوشحالی کے آگے رکاوٹ ہے پنجگور میں بدامنی کا رونا رونے والے اب امن کی کوششوں میں بھی ساتھ دیں اور اچھے عمل کی حوصلہ افزائی کرکے خدمت کے حقیقی جذبے کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ادوار میں دو ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلایا اور مذید کوشش کررہا ہوں کہ نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کے دروازے کھول سکوں پنجگور میں زرعی کالج یونیورسٹی اور دیگر میگامنصوبے علم وہنر کے ساتھ روزگار کے مواقعے بھی ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی پنجگور میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگے گا شارٹ کٹ اور چور دروازے سے جو لوگ آنا چاہتے ہیں انکو عوام کی طاقت کے آگے سرنگون ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ لفاظیت کی سیاست کے قائل نہیں ہیں سیاست جب باعمل ہوگا تو اس سے تبدیلی آئے گا عوام سوچ سمجھ کر شعوری بنیادوں پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں تاکہ کل انہیں پیشمانی نہ ہو۔
پنجگور کی ترقی اور نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل کی طرف روشناس کرانے کیلئے ایک ویژن کے ساتھ کام کررہا ہوں، میر اسداللہ بلوچ

ٹیگز:
میر اسداللہ بلوچ
