عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر عوام کو سہولیات فراہم کریں میر عارف جان محمد حسنی ۔

نوکنڈی :صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر عارف جان محمد حسنی نے نوکنڈی میں پانی کی گھمبیر صورتحال اور بروقت مسئلے کو حل نہ کرنے پر ایس ڈی او پی ایچ ای نوکنڈی کا تبادلہ کردیا، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے تمام محکمے عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر عوام کو سہولیات فراہم کریں،میر عارف جان حسنی نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے مذکورہ آفیسر کی غفلت اور کوتاہیوں سے نوکنڈی کے عوام کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہی پہ ایکسیئن و دیگر اسٹاف نے عوامی مسائل پہ اپنا کردار ادا کرکے علاقے میں پانی بحالی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور میرے دور اقتدار میں غریب عوام کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برتنے والوں کیساتھ رعایت نہیں ہوگی بلکہ انصاف کے تقاضے پورے کرکے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے