کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مفتی عبد الغفور مدنی مفتی عبد السلام رئیسانی حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد حاجی قاسم خان خلجی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ حافظ سردار محمد نورزئی مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے عمران خان کی امریکی کانگرس خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ کے ہوشروبا انکشافات کے بارے میں کہا کہ پندرہ سال پہلے کہا تھا عمران خان امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں، آج کے حالات قیادت کی سیاسی بصیرت مہر تصدیق ثبت کررہے ہیں امریکی سائفر کے ڈرامے پر سیاست کرنے والا خود امریکہ سے تحفظ کی بھیک مانگ رہا ہے، مساجد، کلمہ طیبہ کی بے حرمتی قومی ونجی اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں اور ان کو تحفظ دینے والوں سے تمام جرائم کا پورا پورا حساب لیا جائے،پاک فوج اور اْسکی قیادت پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے نہ تھکنے والے عمران خان کا اصل چہرہ روزانہ کی بنیاد پر بے نقاب ہورہا ہے، زوم میٹنگ میں عمران خان کا امریکی خاتون کے آگے کشکول پھیلائے ضمیر کا سودا کوئی انہونی بات نہیں پہلے بھی ٹرمپ کے کہنے پر مودی کو کشمیر تحفے میں دے کر کاز سودا کرچکے ہیں۔امریکا کے سامنے اپنے آپ کو سب سے مقبول ترین لیڈر ہونے کا دعویٰ کرنے والا آج تنہا ہے کیوں بیساکھی کھسک گئی ہے۔
پندرہ سال پہلے کہا تھا عمران خان امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
