یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں پریڈ کا آغاز

اسلام آباد: یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں پریڈ کا آغاز ہوگیا۔ تینوں مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے دستے شریک ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نشان امتیاز ملٹری، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نشان امتیاز ملٹری، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل سید نعمان علی سلامی کے چبوترے پر موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کورونا کے مرض کی وجہ سے پریڈ میں شرکت نہیں کر رہے۔
تقریب میں سول و فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات بھی شریک ہیں۔ پریڈ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود شریک ہیں۔ پریڈ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ جنگی جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔ جڑواں شہروں میں مقامی تعطیل ہے جبکہ موبائل فون سروس بھی بند ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث 23 مارچ کو پریڈ نہیں ہوسکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے