جمعیت تمام اقوام کا مہکتا گلدستہ ہے،مولانا عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام حلقہ پی بی 39 این اے262 کے مرکزی الیکشن سیل نواں کلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر این اے 264کے نامزد امیدوار مولانا عبد الرحمن رفیق این اے 263کے نامزد امیدوار مولانا مفتی محمد روزی خان این اے 262کے نامزد امیدوار ملک سکندر خان ایڈووکیٹ پی بی 39 کے نامزد امیدوار مولانا خورشید احمد ضلع کوئٹہ الیکشن سیل کے چیئرمین حاجی بشیر کاکڑ،مولانا خلیل احمد اخندزادہ،مولانا غلام نبی محمدی،عزیز اللہ پکتوی،مولانا محمد صادق،قاری جمعہ خان،مفتی شمیم احمد آزاد،مولانا نقیب اللہ،حافظ قادر مندوخیل،حبیب اللہ پکتوی،مولانا محمد لعل،ڈاکٹر عبداللہ جان،عبدالصمد حقیار مولانا ابراھیم شاہ آغا، محمد صادق، حافظ بلال ناصر،حاجی جان محمد سلیمانخیل،حاجی احمد اللہ ملاخیل نے کہا کہ جمعیت تمام اقوام کا مہکتا گلدستہ ہے، جس میں محبت اخوت کی خوشبو ہی کی بدولت کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سیلز کی افتتاحی تقریبات میں عوام کی جوق در جوق شرکت کامیابی کی دلیل ہے۔ انتخابی نشان کتاب ترقی اور خوشحالی کا نمونہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے نمائندوں کو جب بھی موقع ملا تو انہوں نے بلاتفریق انسانیت کی خدمت کا ریکارڈ قائم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ ان شاء اللہ 8فروی کا سورج کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔