سردار اختر مینگل کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل الیکشن ٹریبونل میں تین قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائر کی ہے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بدنیتی کی بنیاد پر ہمارے پارٹی سربراہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے الیکشن ٹریبونل نے اب تک ہمارے پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔