ملک بھرمیں سانس و زکام کے امراض میں اضافے، کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ملک بھر میں کورونا وائرس اور سانس و زکام کے امراض میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ کردیا گیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں سانس کے انفکیشن،زکام اور کورونا وائرس کی علامات بڑھنے کے پیش نظر صوبے کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام، ہسپتالوں کے سربراہان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح پر کی مسلسل نگرانی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے