کوئٹہ، راہ چلتے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی سینئر صحافی موبائل سے محروم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں راہ چلتے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی،سینئر صحافی وسماجی کارکن وطن یار خلجی کو موبائل سے محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رہ چلتے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت ذہنی اضطراب پایاجارہاہے،گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں سینئر صحافی وسماجی کارکن وطن یار خلجی کو موبائل فون سے محروم کردیاگیاوہ راستے پر چل رہے تھے کہ پیچھے سے موٹرسائیکل پر ڈبل سوار افراد کی جانب سے موبائل چھین کرفرار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے