پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور سندے سر عیسئی،گوارگو،سیدان عیسئی النگ کہن زنگی میں نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیر اہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ نیشنل پارٹی کے پرانے اور نظریاتی رہنماؤں کا اپنے قبیلے کے افراد اور سینکڑوں ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ بی این پی عوامی میں شمولیت بی این پی عوامی مین جن شخصیات نے اپنے قبیلہ کے افراد اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت کی ہے ان شخصیات میں میر حاجی محمد امین شاہوانی،میر عبدالصمد شاہوانی، میر عبدالباقی شاہوانی،میر الہی بخش شاہوانی، میر محمد حنیف شاہوانی،میر محمد اکبر شاہوانی،میر شیرجان شاہوانی، میر محتیار شاہوانی محمد اکبر شاہوانی محمد ابراھیم شاہوانی عبدالغفار شاہوانی عبدالحد شاہوانی محمد آصف شاہوانی مختار احمد شاہوانی ابوبکر شاہوانی محمد کاظم شاہوانی فریداحمد شاہوانی حمل شاہوانی شعیب احمد شاہوانی کریم بخش خلیل احمد پرویز احمد،عدنان،نوروز سکندر،اسامہ،قمبر،حلیم،عبدالمجید عبدالغفار سیدان کوہ بن سے حسن درویش، عبدالقادر، سنگے قلات سے حاجی صالح محمد سندے سر سے کبیراحمد محمد اسماعیل
ملاحسن،محمد اسحق خان محمد عیسئی اہنگ سے شاہد علی ولد فضل محمد مراد علی ولد علی احمد حسین کہن زنگی سے محمد طارق اور دیگر شامل ہیں گرینڈ شمولیتی جلسہ سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ این اے 258 کے امیدوار نوراحمد بلوچ حلقہ پی بی 30 ٹو کے امیدوار شکیل احمد قمبرانی نثاراحمد بلوچ حاجی یسین عبدالباقی شاہوانی عطاء مہر صدف لیاقت اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی ایک روشن خیال اور ترقی پسند پارٹی ہے آج اگر پنجگور کی رونقیں بحال ہیں تو اسکا کریڈٹ بی این پی عوامی کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ترقی ہوئی ہے وہ ایجوکیشن کی بدولت سے ہوئی بی این پی عوامی نے پنجگورکو یونیورسٹی سمیت اہم علمی ادارے دیئے مخالفین کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ پنجگور کے لیے اپنا ایک بھی کام دکھائیں توعوام مان جائے گی کہ وہ واقعی عوام کے لیے کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ آج کا گرینڈ شمولیت نیشنل پارٹی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست زاتی خواہشات پر نہیں ہے جس طرح نیشنل پارٹی نے پہلے سرینا ہوٹل میں اقتدار کے لیے نوازشریف کی منت سماجت کی اور اب لاہور میں اسکے درپر درباریوں کی طرح اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے یہ انتہاہی تحضیک کا مقام ہے نیشنل پارٹی کے لیے عوام ایک ایسی جماعتوں کو ووٹ دینے کی غلطی نہ کریں جو ماضی میں اقتدار کے لیے نوجوانوں کے سروں کا سودا لگا چکی ہے اب دوبارہ اپنے اقتدار کے لیے سوداگری کے لیے در بھٹک رہا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی پنجگور کے عوام کی حقیقی نمائندگی کررہا ہے اج پنجگور کے کونے کونے میں پختہ سڑکیں تعلیمی ادارے اور اسپورٹس کے میدان اباد ہیں 8 فروری کے بعد عوام کی طاقت سے ایک بار پھر اسمبلیوں میں جلوہ گر ہونگے اور پنجگور کو میڈیکل کالج اور انج?نیئرنگ کالجوں کا تحفہ دینگے عوام نیشنل پارٹی کی مکروفریب اور جھوٹی سیاست سے دور رہیں یہ صرف کرسی کا دلدادہ ہے بلوچ عوام کی محرومیت سے کوئی لینا دینا نہیں انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بی این پی عوامی نیشنل پارٹی کو دونوں حلقوں میں دس ہزار ووٹوں سے ہرائے گی
بی این پی عوامی ایک روشن خیال اور ترقی پسند پارٹی ہے،میر اسد اللہ بلوچ

ٹیگز:
میر اسد اللہ بلوچ
